The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سرکاری خط و کتابت اردو میں شروع
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر اردو کو ملک کی سرکاری زبان بنانے پر عمل شروع کر دیا۔

بدھ کے روز وزیر اعظم ہاوس نے جسٹس جواد ایس خواجہ کو  17 اگست سے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے سے متعلق ایوان صدر کو اردو میں ایک سمری بھجوائی۔

ایوان صدر نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے آج وزیر اعظم ہاوس سے  اردو زبان میں پہلی سرکاری  دستاویز موصول کی۔

حکومت نے دس جولائی کے روز  سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ انگریزی کی جگہ اردو کو مرحلہ وار ملک کی سرکاری زبان بنانے کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا جا چکا۔

حکومت پہلے ہی مختلف محکموں کے سربراہان کو  وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری دستاویزات  اردو  میں لکھنے کے حکم سے متعلق آگاہ کر چکی ہے۔

چودہ مئی کو جاری ہونے والے ایک سرکاری سرکلر میں اردو کو  سرکاری زبان بنانے سے متعلق  محکموں کے سربراہان سے تجاویز مانگی گئی تھیں۔

دوسری جانب، محکمے  حکومتی آرڈر پر عمل درآمد کے حوالےسے شش وپنج میں مبتلا ہے کیونکہ وہ مستقبل میں اردو کو سرکاری زبان بنانے میں مسائل دیکھ رہے ہیں۔

حکومت نے محکموں کو  دستاویزات، فارم اور یوٹیلٹی بل انگریزی سے اردو میں بدلنے کیلئے تین  مہینوں کا وقت دیا ہے۔