The Dawn News - Sport

ورلڈ 6 سنوکر: 3 پاکستانی کیوئسٹ ناک آؤٹ مرحلے میں
کراچی:کراچی میں جاری جوبلی انشورنس ورلڈ 6 ریڈز سنوکر  چیمپئن شپ میں محمد سجاد ، شہرام چنگیزی اور بابر مسیح  پاکستان کے ناقابل شکست کیوئسٹ بن کر ابھرے ہیں۔

ہفتہ کو گروپ سی میں شامل 29 سالہ سجاد، گروپ بی کے شہرام اور گروپ ڈی کے بابر اب تک اپنے تمام چار میچ جیت کر آرام سے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

سجاد نےآج  سب سے پہلے یو اے ای کے خالد کمالی کو 2-4، پھر انڈیا کے ورون کمار کو سیدھے فریمز میں ہرا دیا۔

شہرام نے بھی ایونٹ میں اپنا کامیاب سفر جاری رکھتے ہوئے آج کے دونوں میچ اپنے نام کیے۔ انہوں نے انگلینڈ کے کرائسٹ ہارٹ کو 2-4 اور بحرین کے خلیل بوسیف کو شکست سے دوچار کیا۔

بابر نے بھی ملائشین حریف کک لیونگ لم  (2-4) اور سری لنکن ساسیکا پریرا کو 1-4 سے ہرا کر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

گزشتہ سال سجاد کو بنگلورو میں ہرا کر ورلڈ سنوکر ٹائٹل جیتنے والے چین کے یان بنگ ٹاؤ، ہانگ کانگ کے  لی چون وائی اور فنگ ووک وائی، یو اے ای کے محمد شہاب اور انڈیا کے دھرمندر للی بھی اب تک ایونٹ میں  چار چار میچ کھیل کر ناقابل شکست رہے ہیں۔