The Dawn News - Sport

ورلڈ ٹیم سنوکر: اسجد، شاہد کا اپ سیٹ
کراچی: اسجد اقبال اور شاہد آفتاب پر مشتمل پاکستان3 نے حیران کن طور پر گزشتہ سال چاندی کا تمغہ جیتنے والے محمد آصف اور محمد سجاد کی ٹیم پاکستان 1 کو ہرا کر ورلڈ مینز ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

جمعرات کو اسجد اور شاہد نے آخری16 کے میچ میں ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آصف-سجاد جوڑی کو گھر بھیج دیا۔

دوسرے میچ میں انڈیا 1 نے ہانک گانگ2 کو 2-4 سے ناک آؤٹ کر دیا۔ جمعہ کو صبح دس بجے کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں پاکستان 3 اور انڈیا 1 مدمقابل ہوں گے۔

اسی طرح، بابر مسیح اور شہرام چنگیزی کی ٹیم پاکستان 2 اور محمد فہیم -عبدالرحیم کی ٹیم پاکستان 9 بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

کوارٹرز میں پاکستان 2 کا مقابلہ ہانگ کانگ3  سے جبکہ پاکستان 9 کا ٹکراؤ ہانگ کانگ 1 سے ہو گا۔

دوسری جانب،  سینئر کیوئسٹس محمد یوسف اور نوین پروانی پر مشتمل ٹیم  کے ماسٹرز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے سے پاکستان کا ایک اور تمغہ یقینی ہو گیا ۔

سیمی فائنل ٹیم ایونٹ میں پہنچے والی باقی تین ٹیموں میں انڈیا، افغانستان اور انگلینڈ1 شامل ہیں۔