The Dawn News - Life & Style
پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ آئٹم سانگ کے حوالے سے حمزہ نے ان پر تنقید نہیں کی کیوں کہ انہوں نے خود اپنی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں ایسا گانا فلمایا ہے۔
عائشہ عمر نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی فلم ’کراچی سے لاہور‘، آئٹم سانگ اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے کئی باتیں بتائیں۔
اپنی فلم ’کراچی سے لاہور‘ میں کیے جانے والے کردار کے حوالے سے عائشہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک عام سی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے والد اور چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتی ہے جبکہ اس کے پڑوسی سے بالکل نہیں بنتی، کہانی میں دلچسپ موڑ تب آتا ہے جب ایک مسئلے کی وجہ سے اسے اپنے پڑوسی کی مدد کرنی پڑی۔
اس فلم میں کیے جانے والے آئٹم سانگ کے حوالے سے عائشہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر کسی گانے کی تیاری میں کم سے کم 20 دنوں کی ضرورت ہوتی ہے البتہ وقت کی کمی کی وجہ سے یہ گانا ایک دن میں مکمل کرنا پڑا جو ان کے لیے کافی مشکل تھا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو لے کر متعدد اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اس بات پر عائشہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مطابق حمزہ نے ان پر تنقید کی جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے حمزہ کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں ایک ایسے گانے پر رقص کیا جس میں ان کے ہمراہ لڑکیاں نامناسب ملبوسات میں موجود ہیں تو اس گانے اور آئٹم سانگ میں کیا فرق ہے؟‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ اپنے حساب سے بیان دیتے ہیں اور یہ ان کا حق ہے، کچھ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف بیانات دیتے ہیں البتہ حمزہ نے توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کچھ نہیں کیا۔
اپنے شوبز کے سفر کے حوالے سے عائشہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کالج کی تعلیم کے بعد شوبز میں قدم رکھا جب وہ 22 سال کی تھیں۔