The Dawn News - Pakistan - Islamabad

شجاع خانزادہ پرحملہ: 4 ملزمان کی ڈرامائی گرفتاری
اسلام آباد: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ ٹیم نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر ان کے آبائی علاقے اٹک میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث 4 مبینہ ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اس آپریشن کے حوالے سے ان کو آخری لمحات میں بتایا گیا۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی، راولپنڈی پولیس اور پیرا ملٹری فورس کی مشترکہ ٹیم نے رات گئے اسلام آباد کے علاقے ایٹتھ ایوینو میں قائم مدرسہ حقانیہ میں کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

جن افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں مدرسے کے ناظم قاری احسان اللہ کے بیٹے امداد اللہ، مدرسے کے استاد ارشد اور دو مہمان، جن میں سے ایک کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے،شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ پنجاب خود کش حملے میں ہلاک

حکام کے مطابق یہ آپریشن،  اٹک حملے میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔

سینیئر پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ ’آپریشن کے حوالے سے مقامی پولیس کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا ہے، یہ بات ابھی غیر واضح ہے، جس کی وجہ فوری آپریشن یا دیگر خدشات بھی ہوسکتے ہیں، تاہم وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔‘

حکام کے مطابق مدرسے سے منسلک مسجد اور گرین بیلٹ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مدرسے کے ناظم قاری احسان اللہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے اہم رہنما ہیں اور ان کا نام 2009ء سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرقہ وارانہ نفرت اور نفرت انگیز تقاریر پھیلانے پر فورتھ شیڈول فہرست میں بھی شامل ہے۔

آپریشن کے حوالے سے قاری احسان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کسی بھی وارنٹ اور مجسٹریٹ کی موجودگی کے بغیر کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن کی وجہ اور حراست میں لیے گئے افراد کی منتقلی کے مقام کے بارے میں اطلاعات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شجاع خانزادہ قتل: 'نامعلوم افراد' پر مقدمہ درج

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے سی آئی اے اور سی آئی ڈی کے دفاتر اور مارگلہ پولیس اسٹیشن سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم حراست میں لیے جانے والے افراد وہاں موجود نہیں۔

انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس حراست میں لیے جانے والے افراد کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کررہی۔