The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 126 روز کے دھرنے کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ جمعہ کو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد ڈی جے بٹ آج اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مؤقف سننے کے بعد ایک لاکھ کے مچلکے کے عوض 3 ستمبر تک کے لیے ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ ڈی جے بٹ کو آئندہ پیشی پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم بھی دیا.

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں ڈی جے بٹ کو گزشتہ سال اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ستمبر 2014ء میں بھی گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ محمد آصف عرف ڈی جے بٹ ماضی میں پی ٹی آئی کے بیشتر پارٹی ایونٹس میں شریک رہے تاہم ان کو شہرت پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دیئے جانے والے دھرنے کے بعد حاصل ہوئی۔

رواں سال جولائی میں ڈی جے بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ سال دھرنے کے دوران ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی میوزک سروس کی مکمل رقم ادا نہیں کی گئی۔

بعد ازاں ڈی جے بٹ اور پی ٹی آئی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 25 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی پر اتفاق ہوگیا تھا۔