The Dawn News - World - India

موت تک روزے پر پابندی، جین مت پیروکارسراپا احتجاج
جےپور: ہندوستان بھر میں جین مت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ایک قدیم رسم ’موت تک روزے‘ کے قانونی حق کے لیے احتجاج میں حصہ لیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روایتی سفید کُرتا اور شلوار میں ملبوس جین مت کے سینکٹروں پیروکاروں نے ہندوستان کی مغربی ریاست راجستان کی علاقے جے پور میں خاموش مارچ میں حصہ لیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر تحریر تھا کہ ’خود کشی جرم ہے، سانتھارا مذہب ہے۔‘

واضح رہے کہ راجستان ہائی کورٹ نے رواں ماہ فیصلہ دیا تھا کہ رضاکارانہ طور پر اپنی مرضی سے موت تک روزہ رکھنا یا سانتھارا کرنا خود کشی کی ایک قسم ہے جو ہندوستانی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔

جین مت کے رہنما راجندھرا گودھا کا کہنا تھا کہ ’ہمارا پر امن احتجاج ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ہے جو انھوں نے روایت کے تصور اور مقاصد کو سمجھے بغیر کیا۔‘

گوتھا نے مزید کہا کہ پُرامن احتجاج میں ایک لاکھ سے زائد جین مت کے پیروکاروں نے جے پور سے سینکٹروں کلومیٹر تک کا سفر طے کیا اور دن بھر جین مت کے تحت چلنے والے تمام اسکول اور کاروبار بند رکھے گئے۔

پولیس کے ایڈیشنل نائب کمشنر گینیندرا سنگھ کے مطابق احتجاج کرنے والوں کی تعداد 35 سے 40 ہزار تھی۔

دوسری جانب ایسا ہی ایک احتجاجی مظاہرہ ممبئی میں بھی ہوا، جہاں مذہبی رہنماؤں تقاریر سننے کے لیے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔