The Dawn News - Life & Style
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اداکارائیں اپنی ذاتی زندگی میں کچھ بھی کریں البتہ فلم میں آئٹم سانگ کرنا ان کی ذاتی پسند نہیں ہوسکتی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گانوں کے خلاف نہیں ہیں کیوں کہ یہ اب ہماری ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں مگر وہ آئٹم نمبرز کے خلاف ہیں کیونکہ ان میں خواتین کو مختصر لباس میں رقص کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئٹم نمبرز خواتین کے لیے بے عزتی کا باعث بنتے ہیں۔
حمزہ نے فلموں کے پروڈیوسرز، ہدایت کاروں، اداکاروں اور سینسر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئٹم سانگ فلم میں شامل کرنا ان سب کی غلطی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سینسر بورڈ سے سوال کریں گے کہ آخر وہ آئٹم سانگ کو فلموں میں شامل کرنے کی اجازت کیوں دیتے ہیں۔
حمزہ کا اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اس فلم کی کامیابی کی وجہ آئٹم سانگ نہیں بلکہ اس فلم کی بہترین ڈائریکشن تھی۔
حمزہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ اداکارائیں اپنی مرضی سے آئٹم سانگ کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ فلموں کا معاشرے پر گہرہ اثر ہوتا ہے اس لیے ان میں ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جو غلط ہو۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حمزہ نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ  کی شدید مخالفت کی تھی۔
انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں نامناسب گانوں پر اعتراض کرتے ہوئے اس کی تشہری مہم کا حصہ بھی نہ بننے کا اعلان کیا ہے.
اس حوالے سے حمزہ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں جو غلط ہوا اس کے خلاف انہوں نے آواز اٹھائی اور اس کے خلاف کھڑے ہوئے۔
بولی وڈ سے کوئی آفر آئی؟
اس سوال پر حمزہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ پروڈیوسر ساجد نڈیا والا نے انہیں ایک فلم کی پیشکش کی تھی.
انہوں نے کہا کہ اداکاروں کو بولی وڈ میں اپنی قدر و قیمت کو دیکھ کر ضرور فلمیں کرنی چاہئیں۔
حمزہ 2014 کے پشاور سانحہ پر بننے والی ایک ٹیلی فلم میں بھی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیں گے. اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا تاہم اس فلم کے لیے ابھی انہیں آئی ایس پی آر کی اجازت کی ضرورت ہے۔