The Dawn News - Pakistan - Punjab
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران ’را‘ سے تعلق کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی گاؤں بسیم سے ہے اور ان ملزمان کو چار روز قبل گرفتار کئے جانے والے را کے مبینہ ایجنٹ سابق پولیس کانسٹیبل کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چار روز قبل حساس اداروں نے واہگہ بارڈر کے قریب بسیم نامی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا۔
سابق پولیس اہلکار الیاس کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ وہ پاکستان آرمی اور پولیس حکام کے حوالے سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی 'را' کو معلومات فراہم کرتا تھا۔
مزید پڑھیں: لاہور : ’را کا ایجنٹ‘ سابق پولیس اہلکار گرفتار
ملزم پنجاب پولیس کے محکمہ اسپیشل برانچ کا اہلکار تھا اور 10 سال تک وی وی آئی پیز پروٹیکشن یونٹ میں تعینات رہا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم گزشتہ 8 سال میں متعدد بار ہندوستان کا سفر کر چکا ہے اور اس کے پاس سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے الیاس کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
اس وقت پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ کسی بھی ’را ایجنٹ‘ سابق پولیس افسر کو حساس اداروں نے گرفتار نہیں کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے سے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے حکام سے رابطہ بھی کیا تھا تاہم انھوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔