The Dawn News - World - India
نئی دہلی: حکومت کی اولین ترجیحات میں خواتین کے تحفظ اور سیکیورٹی پر زور دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا بل اسمبلی میں آئندہ کے اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنے ذاتی تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی فیملی اس وقت تک بے آرام رہتے ہیں جب تک کہ ان کی بیٹی آئی آئی ٹی کیمپس سے گھر لوٹ نہ آئے۔
اروند کیجروال نے کہا کہ ’اگر ان کی بیٹی کو آئی آئی ٹی کیمپس سے دیر ہوجائے تو میں اور میری فیملی اس وقت تک پریشان رہتے ہیں جب تک کہ وہ گھر لوٹ نہ آئے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ بحیثیت وزیراعلیٰ ایسا محسوس کرتے ہیں تو دیگر لوگوں کا حال کیا ہوگا۔
کیجروال نے کہا کہ معاشرے میں سلامتی کا احساس دلانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں حفاظت کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ صورت حال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔‘
وزیراعلیٰ کیجروال خواتین کے حقوق بل کے حوالے سے دہلی ڈائیلاگ کمیشن پر مشاورت کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے قائم دہلی کمیشن اس معاملے میں مزید قوت فراہم کرے گا۔
کیجروال نے کہا کہ ہمیں خواتین کی سلامتی اور ان کے خاندانوں کو اس کا احساس دلانے کے لئے ان میں فوری طور پر سیکیورٹی کا احساس پیدا کرنا ہوگا.
کیجروال نے کہا کہ ’ہمیں ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں خواتین مکمل طور پر خود کو محفوظ سمجھیں، یہاں تک کے رات کی تاریکی میں بھی۔‘