The Dawn News - Sport

فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی تاریخوں کا اعلان
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ 2022 کی حتمی تاریخوں کو اعلان کر دیا ہے۔

جمعہ کو فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد فیفا نے تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہو گا اور قطر کے قومی دن یعنی 18 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

فیفا کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 28 روز تک جاری رہے گا جوکہ 1998 سے ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں کو شامل کیے جانے کے بعد عموماً 32 روز تک جاری رہتا تھا۔

قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایک اور اہم تبدیلی اس ٹورنامنٹ کو دسمبر میں منعقد ہونا ہے کیونکہ اس سے قبل کھیلے جانے والے ورلڈکپ عموماً جون اور جولائی کے مہینوں میں کھیلے جاتے رہے ہیں۔

فیفا کی جانب سے اس تبدیلی کا مقصد کھلاڑیوں کو خلیج کے گرم موسم سے محفوظ رکھنا ہے۔

قطر کو 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی 2010 میں عطا کی گئی تھی جب کہ سے قبل ایک ورلڈ کپ 2018 میں منعقد ہوگا جس کا میزبان روس ہوگا۔

تاہم دونوں ممالک پر میزبانی حاصل کرنے کے لیے رشوت دینے کا الزام ہے جس کے حوالے سے فیفا حکام کا کہنا ہے کہ یہ الزام ثابت ہونے کی صورت میں دونوں ملکوں سے میزبانی کے حقوق واپس لے لیے جائیں گے۔