The Dawn News - Pakistan - Islamabad

راولپنڈی: فورسز آپریشن کے دوران سب انسپکٹر جاں بحق
راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے ایک سب انسپکٹر جاں بحق ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے.

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چکری روڈ پر واقع ایک مکان پر وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا.

دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مکان میں موجود 5 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں.

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دو طرفہ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر دستی بم بھی پھینکے، جس کے نتیجے میں  ایلیٹ فورسز کے ایک سب انسپکٹر ارشاد زخمی ہوئے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) راولپنڈی منتقل کردیا گیا.

سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔