The Dawn News - World - Middle East

فلسطین میں مزید 800 اسرائیلی مکانات
یروشلم: اسرائیل کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کی 4 مختلف نو آبادیات بسیتوں میں 800 مکانات کی آباد کاری کی قانونی حیثیت کو بحال کردیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانونی حیثیت دیئے جانے والے ان مکانات میں 377 مکانات مغربی کنارے میں قائم نو آبادیات بستی یاکر، 187 اتمار اور 94 شیلو  میں ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں قائم یہودی بستی سانسانا کے 97 مکانات بھی اس میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیصلہ دو ہفتے قبل کیا گیا تھا تاہم اس کے حوالے سے اسرائیلی اخبارات میں گذشتہ روز خبریں شائع ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: 17 روز میں 37 فلسطینی قتل

خیال رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فورسز اور نہتے فلسطینوں کے درمیان صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہونے والی اس کشیدگی میں اب تک اسرائیلی فورسز اور مسلح اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں 63 فلسطینی شہری قتل کیے جاچکے ہیں جن میں بیشتر نو عمر ہیں، جبکہ اس کشیدگی میں 9 اسرائیلیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کو عالمی برادری غیر قانونی قرار دے چکی ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی حکومت نے مذکورہ فیصلہ سنا دیا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو نو آبادیات میں اضافے پر عالمی برادری کی تنقید کا سامنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند یہودیوں نے 18 ماہ کا فلسطینی بچہ زندہ جلادیا

اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے رواں سال جولائی میں مغربی کنارے کے وسطی حصے میں مزید 300 مکانات کی آباد کاری کی اجازت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے پر عرب ممالک سے 6 روزہ جنگ کے اختتام پر قبضہ کیا تھا۔