The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب: بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ن لیگ کی سبقت
لاہور: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والی پولنگ مجموعی طور پر پُرامن رہی تاہم اُمیدواروں کی جانب سے مخالفین پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

الیکشن کے ابتدائی نتائج ن لیگ کے حق میں آرہے ہیں اور حکمران جماعت کے اُمیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل نے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ آزارد اُمیدواروں کی بھی ایک بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ن لیگ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس بار پی ٹی آئی نے مختلف علاقوں میں متعدد آزاد اُمیدواروں کی حمایت کی تاہم پی ٹی آئی کے اُمیدواروں نے الیکشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے 1،335 نشستوں میں سے 423 پر کامیابی حاصل کی ہے اور 394 نشستوں پر آزاد اُمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: جماعت اسلامی، پی ٹی آئی قائدین کو شکست، متحدہ آگے

ادھر پی ٹی آٗئی نے 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں اپنی موجودگی ظاہر کی ہے جبکہ پی پی پی نے 24، جماعت اسلامی نے ایک اور دیگر جماعتوں نے مجموعی طور پر 16 نشستیں حاصل کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والے الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا۔

بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ہمراہ رینجرز نے بھی سیکیورٹی کے انتظامات میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔

صرف راولپنڈی کے علاقے میں الیکشن کے دوران خونی تصادم کی اطلاعات ہیں جہاں ایک اُمیدوار کے کزن کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تاہم اس ایک واقع کے علاوہ راولپنڈی میں بھی امن و امان کی مجموعی صورت حال بہتر رہی۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے جنوبی حصے کے سات اضلاع ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھاولپور، راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، لیہ اور وسطی پنجاب کے 4 اضلاع جھنگ، خوشاب، سیالکوٹ، ناروال اور راولپنڈی میں پولنگ ہوئی۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں 31 اکتوبر اور 19 نومبر کو پنجاب کے دیگر 12 اضلاع میں پولنگ ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پنجاب آفس نے اعلان کیا ہے کہ نتائج ایک سے دو روز میں جمع کر لئے جائے گئے اور ان کا اعلان ایک ساتھ ہی کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر سرور چوہدری نے ڈان کو بتایا ہے کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات قدرِ بہتر اور پُرامن ماحول میں ہوئے ہیں۔

الیکشن کی دیگر تفصیلات

پنجاب کے 12 اضلاع کے ایک کروڑ 78 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے تقریباً سوا 5 ہزار بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کر رہے تھے.

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ان 12 اضلاع میں 14 ہزار 470 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جبکہ عدالتی معاملات کی وجہ سے ضلع راولپنڈی کی 16 یونین کونسلوں میں پولنگ نہیں ہوئی۔

پنجاب کے 12 اضلاع میں 18 چیئرمین اور وائس چیئرمین الیکشن سے پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں۔ یونین کونسل کے لیے جنرل نشستوں پر 520 امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔

یہ خبر 6 دسمبر 2015 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔