The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بلاول پہلی بار 'سی ای سی'اجلاس کی صدارت کریں گے
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پہلی بار نوڈیرو میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

خیال رہے کہ آج پیپلز پارٹی کی سابقہ چیئرمین بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی بھی منائی جارہی ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی 'سی ای سی' کے دو اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں جن کی صدارت ان کے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کی تھی۔

واضح رہے کہ 27 سالہ بلاول بھٹو نے اپنے سیاسی کریئر کا باقائدہ آغاز رواں سال اگست میں کردیا تھا اور اپنے والد کے جون میں دبئی منتقل ہونے کے بعد سے وہ ظاہری طور پر پارٹی کے معاملات کو چلارہے ہیں۔

اجلاس کے حوالے سے پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات قمر الزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ایگزیکٹو کا اجلاس بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت اور وفات کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے تاکہ انہیں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رسمی اجلاس کے لیے کوئی باقائدہ ایجنڈا تیار نہیں ہوا لیکن چیئرمین کی اجازت سے اجلاس کے شرکا کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کرسکتے ہیں اور اس پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔

پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دینے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

پی پی کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس کے دوران پارٹی کے تمام اہم رہنماؤں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی ملک میں حالیہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرسکتی ہے، جس میں کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان  حالیہ پیدا ہونے والے اختلافات قابل ذکر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات اور خاص طور پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے معاملات کو اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کے نئے سربراہ کے تقرری کے حوالے سے بھی بات چیت کی توقع کی جارہی ہے، یہ نشست 21 نومبر کو مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی۔

پی پی پی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر 27 دسمبر 2015 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔