The Dawn News - Tech

فیس بک کی کامیابی اور مقبولیت کی 10 وجوہات
فیس بک کو انٹرنیٹ پر اب دس سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور اسے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد ہر ماہ کم از کم ایک بار تو استعمال کرتے ہیں۔

مگر کیا وجہ ہے جو یہ ویب سائٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ پھیلتی اور مقبول ہوتی جارہی ہے ؟

اور کیوں ایک بار اس کو استعمال کرنے کے بعد سو میں سے 90 افراد کے لیے اسے چھوڑنا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے؟

اس کی وجہ فیس بک میں کی جانے والی متعدد کامیاب تبدیلیاں ہیں جو اسے زیادہ پرکشش، استعمال میں آسان اور محفوظ بناتی ہیں۔ یہاں اس کی مقبولیت اور کامیابی کی ایسی ہی چند وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔

استعمال میں آسان

فیس بک دیگر ویب سائٹس کے مقابل میں استعمال کرنا بہت آسان ہے یہاں تک کہ ایک تیرہ یا چودہ سال کا بچہ بھی آسانی سے اس کے فیچرز کو سمجھ سکتا ہے۔ کوئی بھی یہاں پوسٹ اور کمنٹ کرسکتا ہے جبکہ ماﺅس کے ایک کلک سے دیگر صارفین کی پوسٹس کو لائیک کیا جاسکتا ہے۔ یہی سب سے نمایاں وجہ ہے جو اس ویب سائٹ کو دنیا بھر میں مقبول بناتی ہے۔

بہتر انٹرفیس

اس ویب سائٹ کی شکل بھی بہت پرکشش ہے جو صارفین کو استعمال کرنے کے لیے بہتر انٹرفیس فراہم کرتی ہے۔ کوئی بھی صارف آسانی سے اپنے دوستوں کو تلاش کرسکتا ہے، معروف شخصیات کو فالو، پیغامات اور چیٹ کرسکتا ہے جبکہ میسنجر ایپ کی مدد سے تو وائس کال بھی ممکن ہے۔ یہ تمام فیچرز اسے اپنے حریفوں کے مقابلے میں سبقت دلائے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے حصول کا ذریعہ

لوگوں کو ایک ساتھ جوڑنے سے ہٹ کر یہ معلومات کے حصول کا بہت بڑا ذریعہ بھی ہے جہاں صارفین خبریں اور پوسٹس پڑھ سکتے ہیں جن سے انہیں دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ وہ کسی بھی موضوع پر اپنے نکتہ نظر کا اظہار کرسکتے ہیں۔

تفریح

یہ ویب سائٹ لوگوں کو گیم کھیلنے، دلچسپ اپلیکشنز کے استعمال اور ویڈیوز دیکھنے جیسی تفریحی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔

پرانے دوستوں کی تلاش

اس کی کامیابی کی وجہ اس ویب سائٹ میں زمانہ طالبعلمی کے دوستوں کو آسانی سے تلاش کرکے بات کرنا ہے۔ صارف کو بس متعلقہ فرد کا نام معلوم ہونا چاہئے اور فیس بک کے سرچ انجن کی مدد سے آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔

شیئرنگ آپشنز

فیس بک اپنے صارفین کو شیئر کرنے کے لاتعداد آپشنز بھی دیتی ہے جیسے فوٹوز، تصاویر، اسٹیٹس، لوکیشنز وغیرہ وغیرہ۔ ایک ویب سائٹ پر اتنے زیادہ آپشنز نے لوگوں کے لیے معلومات کو شیئر کرنا بہت آسان بنادیا ہے جبکہ دیگر سوشل ویب سائٹس میں اس کی کمی ہے۔

مسابقت نہ ہونا

فیس بک کو جب متعارف کرایا گیا تو اسے مارکیٹ میں کسی قسم کی مسابقت کا سامنا نہیں تھا۔ اس طرح کی چند ویب سائٹس تو موجود تھیں مگر نیٹ ورک ورلڈ میں خود کو نمایاں کرنے میں ناکام رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے فیس بک کو منتخب کیا اور اس سے پیچھا نہیں چھڑا سکے۔

جلد اپ گریڈ ہونا

اپنے آغاز کے بعد سے فیس بک میں ہر کچھ عرصے میں نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو اس ویب سائٹ کا استعمال لوگوں کے لیے کارآمد بنادیتا ہے۔

فحش مواد کی اجازت نہ ہونا

کسی بھی قسم کی برہنہ یا فحش تصاویر کو فیس بک پر بین کردیا جاتا ہے یا کسی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں امریکا وغیرہ میں تو اس طرح کی حرکت کرنے پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوتی ہے۔

سیکیورٹی کو ترجیح دینا

ای میل اور پاس ورڈ جس کی مدد سے فیس بک اکاﺅنٹس پر لاگ ان ہوا جاتا ہے، اسے بہت زیادہ سیکیورٹی دی گئی ہے اور ہیکرز کے لیے ایسے اکاﺅنٹس کو کھولنا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے جو ان کا نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی فرد کسی اور مقام پر اکاﺅنٹ کھولنے کی کوشش کرے تو ایک نوٹیفکیشن پیغام بھی صارف کو بھیجا جاتا ہے۔ تو صارفین جانتے ہیں کہ ان کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

<link rel='stylesheet' href='/widgets/poll/_css/poll.20151013131335.css' media='all'>

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔