The Dawn News - Pakistan - Islamabad

شرمین عبید کی فلم کی وزیراعظم ہاؤس میں اسکریننگ
اسلام آباد: پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈاکیومینٹری فلم ’اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فارگونس‘ کی 22 فروری کو وزیراعظم ہاؤس میں اسکریننگ رکھی جائے گی۔

اس بات کا اعلان وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔

'اے گرل ان دی ریور' شرمین عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں ایک 18 سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا جو عزت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم

اسکریننگ کا اعلان شرمین عبید کی وزیراعظم نواز شریف سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، انھوں نے معاشرے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا اس قسم کے رواج اور طرز عمل سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پرقتل کے خلاف شرمین عبید کی مہم

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا ’خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں اور میں ایک خوشحال اور متحرک پاکستان بنانے کے لیے ان کو با اختیار بنانے اور تحفظ و آزادی دینے پر یقین رکھتا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل پر حکومت اور سول سوسائٹی کے درمیان ایک مؤثر شراکت کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔

2012 میں اپنی 40 منٹ کی ڈاکیومیٹری 'سیونگ فیس' پر ملک کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید نے ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے پر وزیر اعظم کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔