The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ خواتین امپائرز
نئی دہلی: رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ ہو گی جہاں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں خواتین میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیتی نظر آئیں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ ہندوستان میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں امپائرز کی فہرست میں دو خواتین کو بھی شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس چنئی میں پاکستان اور بنگلہ یدش کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے کر نئی تاریخ رقم کر دیں گی، ان کے ساتھ ہندوستان کے انیل چوہدری 16 مارچ کے میچ میں امپائرنگ کریں گے۔

دو دن بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولوسک نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ میں یہ کارنامہ انجام دیں گی جبکہ موہالی میں ہونے والے اس میچ میں ان کے ساتھ ونیت کلکرنی ہوں گے۔

کیتھلین کراس اس سے قبل ورلڈ کوالیفائر مقابلوں میں امپائرنگ کر چکی ہیں اور وہ آئی سی سی پینل کا حصہ بننے والی پہلی خاتون تھیں۔

یہ جوڑی آٹھ مارچ سے تین اپریل تک ہندوستان میں جاری رہنے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فرائض انجام دینے 31 آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہو گی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔