The Dawn News - Life & Style

کرشمہ کا شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ
بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اور صنعت کار سنجے کپور کے خلاف مبینہ طور پر جہیز کیلئے ہراساں کرنے  پر مقدمہ درج کرا دیا۔

کرشمہ اور ان کے شوہر شدید اختلافات کے بعد کافی عرصے سے الگ  رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی  کے حوالے سے قانونی لڑائی جار ی ہے۔

کرشمہ کے وکیل نے رواں ہفتے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

کرشمہ نے ایف آئی آر میں اپنے  شوہر کے خلاف  جہیز کی خاطر مبینہ گھریلو تشدد کی شکایت  بھی کی۔

ممبئی میں خار پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا ’ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم آئندہ ہفتے سنجے اور ان کی والدہ سے  پوچھ  گچھ کریں گے‘۔

کرشمہ نے ایف آئی آر میں سنجے کے علاوہ اپنی ساس رانی سریندر کپور کو بھی  نامزد کیا ہے.

پولیس ذرائع کے مطابق الزامات 2012 اور 2013 کے درمیان پیش آئے واقعات پر مبنی ہیں، جب کرشمہ خار میں اپنے سسرال میں رہتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کوئی گرفتاری متوقع نہیں۔

ادھر، اداکارہ نے جمعہ کو سنجے  اور ان کی والدہ کے خلاف باندرہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی کورٹ میں گھریلو تشدد کی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے بچوں کی کفالیت کیلئے ماہانہ 20 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

کرشمہ نے درخواست میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کے شادی کے باوجود سنجے ایک خاتون اور ان کے بچے کے ساتھ دہلی میں رہ رہے ہیں۔

عدالت نے کرشمہ کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے آئندہ ہدایات تک بچوں کو کرشمہ کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سنجے کو نوٹس جاری کر دیا۔

مقدمے کی سماعت آئندہ مہینے ہو گی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔