The Dawn News - Pakistan - Islamabad
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو  سرفراز مرچنٹ کے ’تحفظات ‘ دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
سرفراز نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ  انڈین خفیہ ایجنسی را سے فنڈز وصول کرتی رہی ہے۔
نثار نے ایف آئی اے چیف کو ہدایت کی کہ وہ سرفراز سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت  دیں۔
چوہدری نثار کے مطابق’سرفراز ایک گوا ہ کا درجہ رکھتے ہیں  اور ان کی عزت اور رتبے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے‘۔
ایف آئی اے ڈائریکٹر اسلام آباد انعام غنی نے ہفتہ کو سرفراز سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
اس پر سرفراز نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد پیر کو جواب دینے کا وعدہ کیا تھا۔
وزارت داخلہ نے یہ تو نہیں بتایا کہ ایف آئی اے ڈائریکٹر کے دوبارہ رابطہ کرنے پر سرفراز نے کیا جواب دیا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ سرفراز نے کچھ تحفظات اور شکایات کی بنیاد پر پاکستان آنے کی دعوت مسترد کر دی ہے۔
چوہدری نثار نے حال ہی میں ایم کیو ایم کے خلاف را فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ سرفراز کو دستاویزی ثبوت اور بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر سرفراز پاکستان آنے کو تیار نہ ہوئے تو  برطانوی حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ کمیٹی ارکان کو دورہ کرنے اور سرفراز تک رسائی کی اجازت دی جائے۔
یہ خبر 15 مارچ، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔