The Dawn News - World - America Europe

ایکواڈور زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 350 تک جاپہنچی
کیٹو: جنوبی امریکا کے ساحلی ملک ایکواڈور میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 350 تک جا پہنچی ہے، جبکہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

قیامت خیز زلزلے کے باعث دو ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق ایکواڈور کے صدر رافیل کوریہ ویٹیکن کا دورہ مختصر کرکے وطن پہنچے اور فوری طور پر زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر پورٹوویاجو کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

— فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹی وزیر سیزر نواس کے مطابق زلزلے کے باعث تقریباً 350 افراد ہلاک جبکہ 2068 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایکواڈور میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور 350 سے زائد عمارتیں اور مکانات منہدم ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایکواڈور: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170 کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن سے صرف 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے مویزن کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے۔

— فوٹو: اے پی

امریکی جیولوجیکل سینٹر کا کہنا تھا کہ 1949 کے بعد  ایکوا ڈور میں یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔

انتہائی شدت کے زلزلے کے باعث سڑکوں اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

زلزلے کے بعد ایکواڈور کی حکومت نے 6 صوبوں، جن میں زیادہ تر ساحلی صوبے ہیں، میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور فوج کو ان صوبوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے بھیج دیا گیا۔

ایکواڈور کے نائب صدر جورج گلاس کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امدادی کارکن، پولیس اور فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں : جاپان: زلزلے سے 41 افراد ہلاک، 900 زخمی

زلزلے کے بعد ایکواڈور کے ایک بڑے تیل صاف کرنے کے کارخانے (ریفائنری) کو بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد کہا کہ ایکواڈور کے ساحلوں پر پانی کی لہریں 0.3 سے ایک میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

ایکواڈور کے پڑوسی ملک پیرو نے اس زلزلے کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی۔

زلزلے کے جھٹکے کولمبیا کے شہر کالی میں بھی محسوس ہوئی، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارات سے باہر نکل آئے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل ایشیائی ملک جاپان میں بھی 7.3 اور 7.0 شدت کے زلزلے آچکے ہیں، جن میں 41 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔