The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کاسندھ میں انسدادکرپشن تحریک کااعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل سے صوبہ سندھ میں انسداد کرپشن تحریک کا آغاز کیا جائے گا جبکہ رائے ونڈ میں دھرنے سے قبل وہ اگلے ہفتے اتوار کو لاہور میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پیش کریں گے۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں غریبوں کو لوٹا جارہا ہے۔

پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانے کے بیرون ملک موجود مختلف کمپنیز میں آف شور آکاؤنٹس کے انکشافات کے بعد وزیراعظم کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے اعلان پر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ ان کے اعلان کردہ تحقیقاتی کمیشن کو نہیں مانتے۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس: نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم کے بچے جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں'، ملک کا پیسہ کھانے والوں کا احتساب کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف آپ خود ٹیکس نہیں دیتے، لوگوں سے کیسے ٹیکس مانگیں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں— فوٹو: اے پی.

ان کا کہنا تھا کہ 'آپ پر کرپشن کے الزامات ہیں تو آپ کیسے کرپشن روکیں گے۔

عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ سنا ہے کہ نواز شریف خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں جلسہ کرنے جارہے ہیں، تو سن لیں کہ آپ کو کے پی کے میں "گو نواز گو" کا نعرہ ہی سننے کو ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ حالت اور بڑھتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے انھیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو 20 سال ہوچکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ابھی پارٹی کا آغاز ہی ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے عوام کو بلایا وہ آئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جس پر وہ قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ساری زندگی کچھ نہ کرکے صرف کرکٹ پر عیاشی کی زندگی گزار سکتا تھا، 'میں سیاست میں نہ آتا کیونکہ میرے پاس سب کچھ تھا'۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا، اللہ تعالیٰ نے انہیں ان کی سوچ سے زیادہ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انھیں سورن سنگھ کی موت پر بہت افسوس ہوا اور سب کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ اقلیت کی قدر کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف

انھوں نے کہا کہ ظلم کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور ہم نئے پاکستان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

پارٹی کے یوم تاسیس جلسے میں عوام کی موجودگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں جلسے میں اتنی عوام ہے تو اگر رائے ونڈ گئے تو کتنی عوام ساتھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانے کے بعد تحریک انصاف میں الیکشن کرائیں گے۔

پی ٹی آئی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ جلسے کا ایک منظر — فوٹو: رائٹرز

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں پارٹی کا یوم تاسیس منارہی ہے جہاں پارٹی کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے اور خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان مکمل تیاری کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ جلسے کے پنڈال میں پہنچے تو کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس موقع پر عمران خان کی سیاسی جدوجہد پر مبنی ڈاکیو منٹری اور پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے والی جائیداد کی ویڈیوز بھی جلسے کے شرکا کو دکھائی گئیں۔

یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے کارکنان قافلوں کی شکل میں آئے، ایف نائن پارک میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم کے اہل خانہ کا نام پاناما لیکس میں آنے پر حکومت سے ان انکشافات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کے دوران کیمشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں عمران خان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظإ کے کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس:وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے۔

ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔

پاناما پیپرز کی جانب سے International Consortium of Investigative Journalists کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس ڈیٹا میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور ہولڈنگز کا ذکر بھی موجود ہے۔

ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق، وزیراعظم کے بچوں مریم، حسن اور حسین ’کئی کمپنیوں کے مالکان یا پھر ان کی رقوم کی منتقلی کے مجاز تھے‘۔

موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی اس معلومات کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا گیا ہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔