The Dawn News - World - India

70سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
نئی دہلی: ہندوستان میں خاتون نے 70 سال کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا۔

دالجندر کور اور ان کے 79 سالہ شوہر موہندر سنگھ گِل نے ہندوستان کی شمالی ریاست ہریانہ کے ایک فرٹیلٹی کلینک میں دو سال قبل اپنا علاج کرایا تھا، جس کے بعد گزشتہ ماہ انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا۔

دالجندر کور اور موہندر سنگھ گِل اپنے نومولود بچے کے ہمراہ۔ — فوٹو: اے ایف پی

امرتسر کی رہائشی دالجندر کور کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 46 سال گزر چکے ہیں اور اتنے عرصے میں کوئی اولاد نہ ہونے کے بعد ان کی اس حوالے سے تمام امیدیں ختم ہوچکی تھی، اور جس ملک میں بعض دفعہ بے اولادی کو خدا کی طرف سے سزا کہا جاتا ہو، وہاں اولاد کا ہونا سب سے بڑی خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں کے صبر اور انتظار کے بعد خدا نے ہماری دعائیں سن لیں، جس کے بعد میں خود کو مکمل محسوس کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جب پہلی بار بے اولادی کا اشتہار دیکھا تو ہم نے سوچا کہ ہمیں اسے آزمانا چاہیے، کیونکہ شادی کے بعد سے میری اپنی اولاد کی خواہش رہی تھی۔

دالجندر کور نے بچے کی پیدائش کے وقت اپنی عمر 70 سال بتائی، لیکن چونکہ ہندوستان میں کئی لوگوں کے پاس اپنا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا، اس لیے فرٹیلیٹی کلینک کے بیان کے مطابق ان کی عمر 72 سال تھی۔

نیشنل فرٹیلیٹی اینڈ ٹیسٹ ٹیوب سینٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف 2 کلو گرام تھا، لیکن اب وہ مکمل صحت مند ہے۔

یہ خبر 11 مئی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔