The Dawn News - World - America Europe

آٹو گراف کے بہانے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش
لاس ویگاس: امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر آٹو گراف لینے کے بہانے قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے برطانوی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 20 سالہ مائیکل اسٹیون سینڈ فورڈ برطانوی شہری ہے اور ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہے۔

پولیس اہلکار حملہ آور اسٹیون سینڈ فورڈ کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں—فوٹو / اے پی

اطلاعات کے مطابق سینڈ فورڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج کے قریب جاکر پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ ٹرمپ کا آٹوگراف لینا چاہتا ہے۔

اگلے ہی لمحے سینڈ فورڈ نے ساتھ کھڑے اہلکار کی پستول چھین کر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا۔

سینڈ فورڈ کے خلاف نیواڈا کی ڈسٹرکٹ عدالت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور عدالت نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے تک پولیس کی حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اورلینڈو واقعہ ٹرمپ کو صدر بنوائے گا؟

عدالتی دستاویزات کے مطابق سینڈ فورڈ گزشتہ ایک برس سے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا تاہم اس کی ہمت اس کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔

سینڈ فورڈ نے کہا کہ اس نے کبھی پستول نہیں چلائی تھی اور حملے سے ایک روز قبل اسلحہ چلانے کی مشق کرنے ویگاس شوٹنگ رینج گیا تھا، جہاں انھوں نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی تھی۔

سینڈ فورڈ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بے روزگار ہے اور وہ ذہنی انتشار کا بھی شکار رہا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر فارغ

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے مینیجر کورے لیوانڈوسکی کو اچانک فارغ کردیا، صدارتی نامزدگی کے امیدوار پر پارٹی رہنماؤں اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے انتخابی مہم کو درست سمت میں لانے کے لیے دباؤ تھا۔

مزید پڑھیں: مسلم مخالف بیان: ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

ٹرمپ کی ترجمان ہوپ ہکس نے اپنے بیان میں کہا کہ اب کورے لیوانڈوسکی کا ٹرمپ کی انتخابی مہم سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مہم کے لیے جو محنت کی ہم اسے سراہتے ہیں اور مستقبل میں ان کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ کورے لیوانڈوسکی کو برطرف کرنے کا فیصلہ ٹرمپ کے اہل خانہ سے مشورے کے بعد کیا گیا۔

کورے لیوانڈوسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا، تاہم وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔