The Dawn News - Life & Style

عامر خان کی بیٹے کو 2 روپے عیدی
ممبئی: بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان بے شک  اپنی فلموں کے لیے منہ مانگا معاوضہ حاصل کرتے ہوں لیکن عید کے موقع پر اپنے بیٹے کو صرف 2 روپے ہی عیدی دیتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنی والدہ کے گھر عید کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دوران جب عامر سے ان کی اہلیہ کرن اور بیٹے آزاد کے بارے میں پوچھا گیا تو عامر کا کہنا تھا ’کرن اور آزاد یہاں موجود نہیں، آزاد کے اسکول بند ہونے کے باعث وہ چھٹیاں منانے گئے ہیں اور میں اپنے کام کی وجہ سے نہیں جاسکا‘۔

51 سالہ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو کچھ زیادہ عیدی نہیں دیتے۔

مزید پڑھیں: ہمارے اسٹارز کی عید کیسی رہی؟

انہوں نے بتایا ’میں آزاد کو صرف 2 روپے عیدی دیتا ہوں کیوں کہ مجھے اس کی عادتیں خراب نہیں کرنی‘۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ وہ عید پر اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

بولی وڈ اداکار نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو انہیں عید سے زیادہ عیدی میں دلچسپی ہوتی تھی لیکن اب وہ خود سب کو عیدی دیتے ہیں۔

اگر بات کام کے حوالے سے کی جائے تو عامر اس وقت اپنی فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال 23 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔