The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نوازشریف کاخصوصی طیارہ، تحریک انصاف کا عدالت جانے کا اعلان
سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لندن سے وزیراعظم نوازشریف کو  پی آئی اے کے خصوصی طیارے میں وطن واپس لانے پر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

آزاد جموں اور کشمیر کے 21 جولائی کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے سیالکوٹ میں  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ عوام ٹیکسوں اورمہنگائی کی وجہ سے بے حال ہے جبکہ حکمران بادشاہوں کی زندگی گزارتے ہیں اور مہنگائی کا جن قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حکمرانوں نے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر بینک اکاؤنٹ میں بنا رکھے ہیں  جبکہ ملک  میں غریب عوام  مہنگائی کی چکی میں پس  رہے ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ عوام سے لوٹے گئے پیسے سے وہ وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کے تمام اخراجات پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے وکیل وزیراعظم کے خلاف پیر کو عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔

پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے حصہ لے رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مشکل وقت دینے کا عزم کیا ہے اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے معاملات پر موثر اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

عمران کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے اور اب عوام کے پاس  ووٹ کے ذریعے آزاد جموں کشمیر میں تبدیلی لانے کا وقت ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

خیال رہے  کہ گزشتہ ماہ  برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ہسپتال میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہوئی  تھی، آپریشن کے بعد سے وزیر اعظم آج وطن واپس آرہے ہیں۔

عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر آزاد جموں کشمیر میں الیکشن کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹنے کے بعد لندن میں پناہ لی ہے، شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف کے بعد وہ قوم کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

پی ٹی آئی کے قائد نے نواز شریف سے بادشاہت کی سیاست کو ختم کرنے اور ملک میں غریب عوام  کا دکھ درد محسوس کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران موبائل فونز، پیٹرولیم اور دیگر چیزوں میں اضافی ٹیکس لگا کر عوام کا خون نچور رہے ہیں، عوام اب بیدار ہوچکی ہے اور وہ ملک میں مسلط کرپٹ حکمرانوں سے چٹھکارا پانے کے لیے (عمران خان) ان کے فائنل کال کا انتظار کررہے ہیں۔

اس موقع پر آزاد جموں اور کشمیر میں ہی ٹی آئی کے صدر (آزاد جموں اور کشمیر کے سابق وزیر اعظم) بریسٹر سلطاب محمود اور پی ٹی آئی کے مرکزی لیڈرز جہانگیر ترین، شفقت محمود، علیم خان، عمر ڈار، عثمان ڈار اور پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری مقبول (ایل اے- 31 جموں) اور حامد رضا ( ایل اے-32 جموں ) بھی موجود تھے۔

یہ خبر 9 جولائی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی