The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرپختونخوا: 5 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل
پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے عشورآباد میں ایک 5 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ریپ کے بعد گلے میں پھندا لگا کر ہلاک کردیا گیا۔

واقعہ عیدالفطر کے تیسرے روز پیش آیا، مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں فرج نہیں، اس لیے ان کی بیٹی جمعے کے روز پڑوس سے برف لینے کیلئے گھر سے نکلی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ جب وہ ایک گھنٹے تک گھر واپس نہیں لوٹی تو اس کی تلاش شروع کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے مساجد میں اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے اعلانات کرائے گئے اور رات بھر اس کی تلاش کا کام جاری رہا۔

مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ دوسرے روز ان کی بیٹی کی لاش ان کے گھر کے قریب سے ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے عید کا لباس پہن رکھا تھا اور قاتل نے اس کے لباس کو پھاڑ کر اس سے اس کا گلا دبا کر قتل کیا۔

مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی لاش اس حالت میں ملی تھی کہ اس کی لاش خون میں لت پت تھی جبکہ اس کی ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی ایس پی) سرکل پیبی عدنان اعظم خان خیل نے بتایا کہ یہ انسانیت سوز واقعہ ہے جس کا مقدمہ آزا تھانے میں نامعلوم  ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی مردان نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس عہدیدار نے مزید بتایا کہ پولیس میڈیکل رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

ادھر لواحیقین نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔