The Dawn News - Life & Style

18سال کی عمرمیں والد نے الگ کردیا تھا، سونم کپور
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنے والد انیل کپور پر انحصار نہیں کیا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور کے والد انیل کپور نے انہیں ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں اپنے فیصلے کرنے پر مجبور کرنے کے لیے خود سے الگ کردیا تھا۔

سونم کا کہنا تھا کہ ’میرے والد نے مجھے 18 سال کی عمر میں الگ کردیا تھا، انہوں نے کہا تھا تم بالغ ہونا چاہتی ہو تو جاؤ خود آگے بڑھو‘۔

مزید پڑھیں: سونم کپور پاکستان آنے کی خواہشمند

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے بعد مجھے خود ذمہ داری لینے پڑی اور میں نے ایسا کیا اور میرے لیے یہ سب سے بہترین کام تھا، کیا آپ جانتے ہیں انہوں نے مجھ سے کیا کہا، انہوں نے کہا میں تمہارے لیے کبھی کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہوں گا، میں یہ بتا سکتا ہوں کہ کیا غلط اور کیا صحیح ہے لیکن آخر میں اپنا فیصلہ تمہیں خود کرنا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 22 سال کی عمر میں  2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ کے ساتھ کیا تھا، اس فلم میں سونم کپور کے ہمراہ رنبیر کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم ’سانوریا‘ باکس آفس پر تو بری طرح فلاپ ہوئی تھی تاہم سونم اور رنبیر کے کیرئیر کو اس ناکامی سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

سونم اپنے کیرئیر میں ہونے والی ناکامیوں کے باوجود اپنے والد کے اس فیصلے کے لیے ان کی شکر گزار ہیں، کیوں کہ اب ہر غلط قدم یا ہر ملنے والی فتح ان کی اپنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور پر 'اسٹائلش' ہونے کا الزام

سونم کپور نے کہا کہ ’میں خود کو بہت حد تک اپنے والد سے منسوب کرسکتی ہوں، لیکن اپنے کیرئیر میں لینے والا ہر فیصلہ، ہر غلطی اور ہر فتح میری اپنی ہے‘۔

واضح رہے کہ سونم کپور کی آخری ریلیز فلم ’نیرجا‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، اس فلم میں سونم کی اداکاری کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔