The Dawn News - Sport - Cricket

یاسر شاہ کے نام کئی بدترین ریکارڈز
لارڈز ٹیسٹ میں انگلش بیٹنگ لائن کو درہم برہم کرنے والے یاسر شاہ نے اولڈ ٹریفورڈ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا 80 سال پرانا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے دس وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا اور عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئے تھے۔

تاہم اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ان کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا جہاں انہوں نے 54 اوورز میں 213 رنز کے عوض محض ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ اولڈ ٹریفورڈ پر کسی بھی باؤلر کی جانب سے ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 1934 کے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے بل او ریلی نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ 189 رنز دیے تھے۔

یہ پاکستان کے کسی بھی باؤلر کی جانب سے انگلینڈ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بھی ہے جہاں اس سے قبل فضل محمود نے 1962 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے گئے میچ میں 192 رنز دیے تھے۔

صرف یہی نہیں بلکہ یہ ایسے کسی بھی باؤلر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بھی ہے جس نے پچھلے میچ میں دس وکٹیں حاصل کی ہوں۔

اس سے قبل زمبابوے کے رے پرائس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہرارے میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن اگلے میچ کی اننگ میں انہوں نے 199 رنز دیے تھے۔

ادھر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگ 589 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی جو انگلینڈ کا اپنے ملک میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ اب تک پاکستان کے خلاف بنایا گیا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 598 رنز ہے جو اس نے گزشتہ سال ابوظہبی میں بنایا تھا۔