The Dawn News - Sport

فیلپس کا 21 اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا ریکارڈ
ریو ڈی جنیرو: عالمی شہرت یافتہ امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے اولمپک کی تاریخ میں سب سے زیادہ 21 سونے کے تمغے جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

2014 میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے مائیکل فیلپس اولمپک کی تاریخ کے کامیاب ترین ایتھلیٹ مانے جاتے ہیں، انہوں نے ریو اولمپکس 2016 میں اب تک انفرادی طور پر 3 طلائی تمغے جیتے ہیں جبکہ اولمپکس مقابلوں میں ان کے کُل تمغوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جن میں 21 طلائی جبکہ چاندی اور کانسی کے دو، دو میڈلز شامل ہیں۔

31 سالہ امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے ریو اولمپکس میں دفاعی چیمپیئن جنوبی افریقہ کے چاڈ دی کلوس کو شکست دے کر مزید 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

انہوں نے پیراکی ایونٹ میں مینز 200 میٹر بٹر فلائی مقابلوں میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 53 اعشاریہ تین چھ میں طے کیا، جبکہ جاپان کے مساٹو ساکی نے چاندی اور ہنگری کے تماس کیندرس نے کانسی کے تمغے جیتے۔

اس سے قبل مائیکل فیلپس نے مینز سنگلز 200x4 اور 100x4 میٹر فری اسٹائل ریلے میں فتوحات حاصل کر کے سونے کا میڈل اپنے نام کیے۔

مائیکل فیلپس اپنے تمغوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں جس کے لیے وہ آئندہ ہفتے 200 میٹر انفرادی ریلے اور 100x4 میٹر فری اسٹائل ریلے تیراکی مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

امریکی پیراک پانچویں اولمپک میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ 31 سال کی عمر میں میڈل جیت کر سب سے طویل العمر اولمپک گولڈ جیتنے والے پیراک بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کامیاب ترین اولمپین کی کامیابی کا راز؟

بشکریہ twitter.com/Rio2016_en

امریکا کی ریو اولمپکس میں میڈلز ٹیبل پر مجموعی طور پر 26 میڈلز کے ساتھ حکمرانی برقرار ہے، جس میں 9 طلائی، 8 چاندی اور 9 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریو اولمپکس: امریکا 12 تمغوں کے ساتھ سرفہرست

امریکا نے پیراکی کے مقابلوں میں 7 سونے، 4 چاندی اور 7 کانسی، شوٹنگ مقابلوں میں ایک طلائی اور ایک کانسی، جمناسٹک مقابلوں میں ایک سونے، جوڈو کے مقابلے میں ایک سونے اور ایک کانسی، تیراندازی کے مقابلوں میں ایک سونے، فینسنک اور غوطہ غوری کے مقابلوں میں ایک، ایک چاندی اور گھڑسواری میں ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔

ریو اولمپکس 2016 کے میڈلز ٹیبل پر چین مجموعی طور پر 17 میڈلز (6 گولڈ، 3 سلور اور 8 برانز) کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ہنگری 6 میڈلز کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 9 میڈلز کے ساتھ چوتھے، روس 12 میڈلز کے ساتھ پانچویں، اٹلی 9 میڈلز کے ساتھ چھٹے، جنوبی کوریا 6 میڈلز کے ساتھ ساتویں، جاپان 14 میڈلز کے ساتھ آٹھویں، فرانس 6 میڈلز کے ساتھ نویں اور تھائی لینڈ 4 میڈلز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

البتہ پاکستان اور ہندوستان ریو اولمپکس 2016 میں اب تک کوئی بھی میڈل جیتنے سے محروم ہیں۔