The Dawn News - World

طیارے میں پیدائش: بچی ہمیشہ مفت سفر کرے گی
نئی دہلی: متحدہ عرب امارات سے فلپائن جانے والے مسافر طیارے میں دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کو ایئرلائن کی جانب سے لائف ٹائم مفت سروسز کی ممبرشپ دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی سے فلپائن جانے والے ’سیبو پیسیفک ایئر لائنز‘ کے طیارے کو فلپائن کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی، لیکن دوران پرواز ہی ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا، جس کے بعد زچہ و بچہ کو طبی امداد دینے کے لیے طیارے کا رخ ہندوستان کے شہر حیدر آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

حیدر آباد ایئر پورٹ کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں اور دونوں کو ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا بچی کی ولادت رواں سال اکتوبر میں متوقع تھی، اس لیے اس کی دوران پرواز پیدائش ماں سمیت سب کے لیے حیران کن تھی۔

ایئرلائن حکام کا کہنا تھا غیر متوقع صورتحال پیش آنے کے باعث ماں اور بچی کو 3 دن کا عارضی ویزا جاری کیا گیا ہے، تاہم ماں اور بچی کے فضائی سفر کے لیے فٹ نہ ہونے کی صورت میں ان کے ویزے میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

مسافر طیارے میں موجود میسی بریبربی اومندل نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نومولود بچی کی تصویر شیئر کی، جس میں اس کی ماں اسے گود میں لیے بیٹھی ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نومولود بچی کو سیبو پیسیفک ایئر لائنز کے پالیسی کے مطابق لائف ٹائم ممبرشپ دے دی گئی ہے، جس کے تحت وہ تاحیات ایئرلائن کی سروسز مفت حاصل کرے گی۔

اگرچہ طیارے میں پیدا ہونے والی بچی کو ہندستانی شہریت حاصل ہوگی، لیکن سیبو پیسیفک کے فلپائن میں رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے بچی کو فلپائن کی شہریت اور پاسپورٹ بھی دیا جائے گا۔