The Dawn News - Life & Style

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی رومانوی کہانی
لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی ازدواجی زندگی بولی وڈ کے کامیاب شادیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے، تو آخر ان کی رومانوی کہانی کا آغاز ہوا کہاں سے؟

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بولی وڈ کے ان دونوں معروف اداکاروں کی رومانوی کہانی بیان کی گئی۔

اس کا آغاز 1960 میں ہوا جب دلیپ کمار اپنے کیریئر کے عروج پر تھے، 60 کی دہائی کی معروف اداکارہ نسیم بانو کی 16 سالہ بیٹی سائرہ بانو، دلیپ کمار کی فلم ’مغل اعظم‘ کا پریمیئر دیکھنے پہنچیں جو خود دلیپ کی بڑی مداح بھی تھیں تاہم ان کا دل ٹوٹ گیا کیوں کہ دلیپ جنہیں شہزادہ سلیم بھی کہا جاتا تھا اس ایونٹ پر موجود نہیں تھے۔

دلیپ کمار نے 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ پروفیشنل زندگی میں تو کافی کامیابی سے آگے بڑھ رہے تھے تاہم ان کی ذاتی زندگی کافی مشکلات کا شکار تھی کیوں کہ مغل اعظم کی ریلیز کے وقت ان کا اداکارہ مدھو بالا کے ساتھ رشتہ ختم ہوا تھا، تاہم یہ کہانی مدھو بالا کی نہیں، سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی ہے۔

سائرہ بانو فلم ’مغل اعظم‘ کے پریمیئر پر تو دلیپ کمار سے ملاقات نہیں کر پائیں لیکن ایک سال بعد سائرہ نے فلم ’جنگلی‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا جس میں اداکار شمی کپور بھی موجود تھے، اس کے بعد سائرہ اپنے وقت کے کامیاب اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں بسواجیت، جوائے مکھرجی، راجندر کمار اور خود دلیپ کمار شامل ہیں، تاہم سائرہ بانو کو راجندر کمار پسند آئے لیکن راجندر کا شادی شدہ ہونا اس تعلق کو ختم کرنے کا باعث بنا۔

ان سب کے بعد سائرہ کی والدہ نسیم کی وجہ سے دلیپ کمار، سائرہ کی زندگی میں آئے، قیاس آرائیاں تھیں کہ نسیم نے دلیپ کمار کو کہا تھا کہ وہ سائرہ کو راجندر سے اپنا رشتہ ختم کرنے پر قائل کریں، جس دوران دلیپ کو سائرہ بانو سے محبت ہوگئی۔

انہوں نے سائرہ کو شادی کی تجویز دی جس سے سائرہ انکار نہیں کرسکی، یہ دونوں 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جبکہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں، اس دوران کئی لوگوں نے ان کی عمر کا فرق دیکھ کر کہا تھا کہ یہ شادی طویل عرصے تک جاری نہیں رہ پائے گی تاہم 50 سال مکمل ہونے کے باوجود یہ دونوں اداکار ایک ساتھ موجود ہیں جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا.