The Dawn News - Life & Style

شائستہ لودھی کا مارننگ شو سے ڈرامے تک کا سفر
بہت سے چینلز پر مارننگ شوز کی میزبانی کرنے والی شائستہ لودھی ان تمام خواتین میں کافی مقبول ہیں جو ہر صبح کا آغاز مارننگ شوز دیکھ کر کرتی ہیں اور اب ان کے مداح جلد ہی انہیں ڈراموں میں کام کرتا بھی دیکھ سکیں گے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے شائستہ نے اپنے ٹی وی ڈرامے اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا۔

شائستہ کا کہنا تھا ’میں جب مارننگ شوز میں کام کررہی تھی تب شوبز سے تعلق رکھنے والے میرے کئی دوستوں نے اپنے ڈراموں کے لیے مجھ سے رابطہ کیا، کبھی کبھار میں نے ہاں کہہ بھی دیا لیکن اپنی دوسری ذمہ داریوں کی وجہ سے میں اپنا وعدہ پورا نہیں کرپائی، لیکن اب کافی کچھ تبدیل ہوچکا ہے اور کیوں کہ میں اپنے مارننگ شو سے وقفہ لے چکی ہوں تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اب یہ کام کیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: شائستہ لودھی نے شادی کرلی؟

فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے ’خواب نگر‘ میں شائستہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس کی ہدایات سید عاطف حسین دیں گے۔

تام شائستہ کے مطابق وہ اتنی آسانی سے اس ڈرامے کے لیے رضامند نہیں ہوئیں اور شروع میں اپنے فیصلے سے مطمئن نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس ڈرامے کی آفر قبول کرتے وقت میرے ذہن میں کئی سوالات تھے، جیسا کہ کیا میں یہ کر پاؤں گی؟ کیا پروڈیوسر اور ہدایت کار کی ڈیمانڈ کے مطابق میں ویسا کام کر سکوں گی؟‘

شائستہ نے مزید کہا ’میں نروس نہیں تھی بس تھوڑی پریشان تھی، مجھے لگ رہا تھا کہ لوگ میری اداکاری اور میزبانی کا مقابلہ کریں گے، لیکن میں نے آخر کار ایسا کرلیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ لوگوں کو کتنا پسند آئے گا‘۔

جب شائستہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اداکاری کا آغاز کرنے کے بعد میزبانی چھوڑ دیں گی، تو انہوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا، ’میزبانی میرا پہلا جنون ہے اور میں اسے جاری رکھوں گی، اگر مجھے مزید کچھ اچھے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی‘۔

مزید ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے شائستہ نے بتایا کہ وہ ابھی اپنے ایک ڈرامے پر فوکس کرنا چاہتی ہیں اور شائقین کا ردعمل مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

شائستہ لودھی کا پہلا ڈرامہ ’خواب نگر‘ رواں سال اکتوبر یا نومبر کے دوران نشر کیا جائے گا۔