The Dawn News - Life & Style

جاناں ملک اور نعمان جاوید کا شادی کا فیصلہ
پاکستانی گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار نعمان جاوید کا اس سال کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا تھا، ان کی اہلیہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد نعمان جاوید نے خودکشی کی کوشش بھی کی تھی، تاہم 4 ماہ بعد ان کی زندگی میں سب کچھ بہتر ہورہا ہے اور وہ جلد اداکارہ جاناں ملک سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

ڈان کو انٹرویو دیتے ہوئے نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ وہ اور جاناں ملک پہلی مرتبہ 12 اگست کو ملے تھے، جب وہ ایک ساتھ فلم دیکھنے کے لیے گئے۔

نعمان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے جاناں کو 26 اگست کو پروموز کیا، وہ ایک نہایت ایماندار اور وفادار شخصیت کی مالک ہیں‘۔

فوٹو بشکریہ/ فیس بک

نعمان شادی کے بعد بھی اپنی گلوکاری کے کیریئر کو جاری رکھیں گے، ان کے مطابق جاناں ملک بھی شادی کے بعد اداکاری کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’اچھا ساتھی وہی ہوتا ہے جو مکمل آزادی دے، میں جاناں کو ہر مشکل میں ہمیشہ سپورٹ کروں گا‘۔

اپنے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نعمان نے بتایا کہ ’میری فیملی اب میری پہلی ترجیح ہے، میں اپنی بیوی کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، میری زندگی بہت حد تک تبدیل ہوچکی ہے اور مجھے معلوم ہے کہ یہ بہتری کی وجہ سے ہوئی ہے، اللہ نے میرے لیے کچھ بہتر ہی سوچا ہے، جاناں کے ساتھ رہ کر میں اپنی ہر بری یاد کو بھول جاتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ نعمان جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ’جشن‘ کے گانے سے کیا تھا، وہ ایک اور بولی وڈ فلم ’یملہ پگلہ دیوانہ‘ کے میوزک ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں۔