The Dawn News - Pakistan

لندن اور برمنگھم کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے لندن اور برمنگھم آنے اور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں20فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کے مطابق کرایوں میں کمی اکانومی کلاس کے ٹکٹس میں کی گئی ہے جبکہ یہ خصوصی آفر 30 نومبر تک کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کرایوں میں 50 فیصد کمی

اس کے علاوہ پی آئی اے کے آپریشنز کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کے لیے بھی کرایوں میں رعایت دے کر ان کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاکستان سے لندن اور برمنگھم سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دیگر شہروں سے زیادہ ہے اور ماضی میں پاکستان سے لندن اور برمنگھم جانے والے مسافر صرف پی آئی اے اور برٹش ایئرویز کے ذریعے ہی سفر کرتے تھے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان دونوں ایئرلائنز کی جگہ دیگر کمپنیوں نے لے لی۔

حکومت کی جانب سے پی آئی اے کے آپریشنل خسارے کو کم کرنے اور اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں بارسلونا ۔ فرینکفرٹ اور بنکاک سیکٹرز میں پی آئی اے کی پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ایئر لائن کے بیڑے میں  8 نئے جہاز بھی شامل کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ قومی ایئر لائن کی بحالی کے لئے اسپین ۔ جرمنی اور بنکاک  کے نئے روٹس شروع کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پریمیئر سروس کا افتتاح

نئے روٹس پر پروازیں دسمبر 2016 سے جون 2017 کے درمیان شروع کی جائیں گی جس کے لیے چار وائڈ باڈی جہازوں سمیت 8 طیارے ڈرائی اور ویٹ لیز پر حاصل کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے پریمیئر سروس کا کراچی سے بھی آغاز کیا جائے گا جبکہ چین کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بھی تین سے چار کی جائےگی۔

واضح رہے کہ رواں برس یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے پی آئی اے پریمیئر سروس کا افتتاح کیا تھا اور پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی تھی۔