The Dawn News - Pakistan - Islamabad

’تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے‘
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر فوج کو بدنام کررہی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ’ 2 نومبر کو احتجاج اس لیے کررہے ہیں کہ ہمارے دو مطالبے ہیں، یا تو نواز شریف پاناما لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات پر حساب دیں یا پھر استعفیٰ دیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اداروں سے انصاف نہ ملنے کے بعد تحریک انصاف کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہ گیا اور اگر اس کے نتیجے میں کوئی تیسری قوت آگئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’ہم 20 سال سے جدوجہد تیسری طاقت کو بلانے کے لیے نہیں کررہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حکومت کے میڈیا سیل نے فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جبکہ ہماری فوج ایل او سی اور سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 نومبر کو نئے پاکستان کا فیصلہ ہوجائے گا:عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ’پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس چلتا رہے گا، ہم تو وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، سپریم کورٹ تو وزیر اعظم کو سزا دے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا اس لیے دے رہے ہیں کہ نواز شریف خود کو احتساب کے لیے پیش نہیں کررہے اور اگر اس کے نتیجے میں جمہوریت کو کوئی بھی نقصان ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف تو احتساب کے لیے پیش نہ ہوکر پہلے ہی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نہ جواب دیتے ہیں اور نہ ہی استعفیٰ دیتے ہیں، ملک میں بادشاہت ہے یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ 2 نومبر کا احتجاج تحریک انصاف فوج کی وجہ سے کررہی ہے اور دھرنے میں غیر ریاستی عناصر شریک ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس: وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

عمران خان نے کہا کہ ’وزیر اعظم نواز شریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے ہندوستانی اور اسرائیلی لابی کو آگے بڑھا رہے ہیں جو فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہیں‘۔

2 نومبر کے دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 7 مہینوں میں پاکستان کے اداروں نے وزیر اعظم کی کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی لہٰذا پر امن احتجاج ہمارا حق ہے۔

’اگر حکومت نے تشدد کیا اور روکنے کی کوشش کی تو نقصان اٹھانا پڑے گا کیوں کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ یہاں کرپٹ اشرافیہ ہے جو ملک کو لوٹتے ہیں اور انہیں پکڑنے والا کوئی نہیں ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’نواز شریف کی حمایت کرنے والے انہیں فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں اور جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم سڑکوں پر نہ نکلیں وہ خود کرپٹ ہیں‘۔

پی ٹی آئی اور حکومت کے رابطے

پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم اپوزیشن کے تجویز کردہ ٹی او آرز کے تحت پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے آمادہ نہیں ہوتے یا عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے تو وہ 2 نومبر کو اسلام آباد کو بند کردے گی۔

دوسری جانب مرکزی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت اور پی ٹی آئی دونوں پر حملے کررہی ہے، وہ نواز شریف پر الزام لگاتی ہے کہ وزیر اعظم پاناما لیکس کی تحقیقات میں تاخیر کرکے بحران کو مزید ہوا دے رہے ہیں جبکہ یہ بھی کہہ رہی ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت اسلام آباد کو بند کرکے ’مجرمانہ عمل‘ کی مرتکب ہوگی۔

پی ٹی آئی نے 2 نومبر کا دھرنا کامیاب بنانے اور حکومت نے ناکام بنانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

پلان بی

اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’پلان بی‘ بھی جاری کردیا۔

پارٹی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش پر ہونے والے اجلاس میں کارکنوں کو ہدایات دی گئیں کہ اگر احتجاج کے دوران پنجاب حکومت سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرے تو 200 سے زائد کارکن فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچیں، اس کا گھیراؤ کریں اور وہاں دھرنا دے دیں۔