The Dawn News - World - America Europe

پاکستان سے محبت ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ریاست ہائے متحدہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے۔

اس ویڈیو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے محبت ہے (I love Pakistan)۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کب ریکارڈ ہوئی، تاہم اس ویڈیو کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پاکستان کیلئے اچھے ثابت ہوں گے یا برے؟

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، ان کے مدمقابل اس الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ ہیلری کلنٹن کھڑی ہوئیں تھیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے ہیلری کو شکست دی۔

ٹرمپ امریکا کے صدر کی حیثیت سے 20 جنوری 2017 کو حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اکثر و بیشتر پاکستان پر تنقید کرتے نظر آتے رہے تھے۔

وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں، انہوں نے دھمکی تھی کہ اگر وہ امریکا کے صدر بن گئے تو وہ مسلمانوں کے امریکا آنے پر پابندی لگادیں گے، اس کے علاوہ وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کی بھی تجویز دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’امریکی شہریوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر تسلیم کرنے سے انکار‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میں کئی مقامات پر ان کی جیت کے خلاف احتجاج کیے گئے، تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب امریکا میں کسی صدر کے منتخب ہونے پر عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے ہوں۔