The Dawn News - Life & Style

ماورا نے پہلی پاکستانی فلم سائن کرلی
کئی کامیاب پاکستانی ڈراموں اور بولی وڈ فلم 'صنم تیری قسم' میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ پیش کرنے کے بعد اداکارہ ماورا حسین آخر کار پاکستانی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ماورا حسین بہت جلد ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم سے قریبی ذرائع کے مطابق اس کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کے شروع میں ہوگا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی شوٹنگ ترکی کے دارلحکومت استنبول میں کی جائے گی، قیاس آرائیاں ہیں کہ گلوکار اور اداکار عمیر جسوال بھی ماورا حسین کے ساتھ اس فلم کا حصہ بنیں گے۔

مزید پڑھیں: ماورا کے ڈرامے ’سمی‘ کی پہلی جھلک

اگر عمیر جسوال اس فلم کا حصہ بنے، تو یہ ان کی اور ماورا حسین کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی، دونوں ہی نہایت صلاحیت مند اداکار ہیں اور یقیناً مداحوں کو ان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔

فلم کے علاوہ ماورا بہت جلد ہم ٹی وی کے نئے ڈراما 'سمی' میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اس ڈرامے کی کہانی بچوں پر تشدد کے مسائل پر مبنی ہے۔

یہ ڈراما جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے۔