The Dawn News - Pakistan

’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل محترم پارٹنر‘
واشنگٹن : امریکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔

ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فوج میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلی اس کا داخلی معاملہ ہے اور یہ بہتر ہوگا کہ اس تبدیلی سے متعلق بیان حکومت پاکستان کی جانب سے ہی آئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس سے واقف ہیں تاہم یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور میں چاہوں گا کہ مزید معلومات کے لیے حکومت پاکستان سے رجوع کیا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا دورہ امریکا، جوہری مذاکرات کی رپورٹس

امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان ڈان کے ساتھ شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ’ہم آئی ایس پی آر کے ان بیانات سے واقف ہیں جن میں کہا گیا کہ جنرل راحیل شریف جلد اپنی تین سالہ مدت مکمل کرنے والے ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل راحیل شریف بطور آرمی چیف خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار رہے ہیں، ہم انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دیتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 2014 اور 2015 میں اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران دو بار امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی تھی۔

پہلی ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا تھا جبکہ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا تھا۔

مزید پڑھیں: پنٹاگون جنرل راحیل کے دورہ امریکا پر 'شکر گزار'

ملاقات میں موجود امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان ڈین فیلڈ مین نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کے عزم کی تعریف کی تھی۔

ڈین فیلڈ مین کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن میں موجود لوگ تمام دہشت گردوں بشمول حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے ان کے عزم کے معترف ہیں‘۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی راحیل شریف سے دوسری ملاقات کے بعد ان کی کاوشوں کو سراہا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو اعتراف کیا تھا۔

یہ خبر 23 نومبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی