The Dawn News - Pakistan - Islamabad

قطری شاہی خاندان کا دورہ پاکستان، تحریک انصاف کے خدشات
اسلام آباد: قطری شہزادے کی جانب سے پاناما پیپرز اسکینڈل میں وزیر اعظم نواز شریف کو بچانے کے لیے لکھے گئے خط کے بعد جمعرات 24 نومبر کو پاکستان پہنچنے والے قطری شاہی خاندان کے دورے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خدشات کا اظہارکیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں ہونے والے پارٹی کے اہم اجلاس میں رہنمائوں نے قطری شاہی خاندان کے پاکستانی دورے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف کے اجلاس میں قطری شاہی خاندان کے پاکستانی دورے سمیت حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی 24 ویں آئینی ترمیم پر بھی غورکیا گیا، پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو پاناما اسکینڈل کیس سے بچانے کے لیے آئین میں24 ویں ترمیم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قطری شہزادے کا خط اور وزیراعظم کا موقف مختلف: سپریم کورٹ

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت قطری شاہی خاندان کے پاکستانی دورے کے مقاصد اور معلومات فراہم کرے، قطری شاہی خاندان ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس وقت وزیر اعظم کو پاناما اسکینڈل میں بچانے کے لیے قطری شہزادے کی جانب سے لکھا گیا خط سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پارٹی رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت قطری شاہی خاندان کے پاکستانی دورے کی تفصیلات منظر پر لائے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اگر قطری شہزادہ پرندوں کے شکار کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے  تو بھی یہ سوال اٹھتا ہے کہ حکومت نے انہیں معصوم پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت کیوں دی؟انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وزیر اعظم اور اس کا خاندان آخر کب تک اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات پر سودے بازی کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:’قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں‘

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں 24 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا، جس پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت آئین میں ترمیم کرکےوزیر اعظم اور اس کے خاندان کو حفاظت فراہم کرنا چاہتی ہے، اس لیے پارٹی نے 24 ویں آئینی ترمیم بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نعیم الحق نے بتایا کہ جمہوری قانون ساز ادارے کسی ایک فرد کو فائدہ پہچانے کے لیے نہیں بلکہ سماج کے وسیع تر مفادات کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے ایک وفد نے پاکستانی دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاناما اسکینڈل اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سمیت  کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت جیسے معاملات پر بھی گفگتو کی گئی۔

یہ رپورٹ 25 نومبر2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی