The Dawn News - Pakistan - Punjab

آصف زرداری کی واپسی 27 دسمبر سے قبل متوقع
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ممکنہ طور پر 27 دسمبر کو ہونے والی بے نظیر بھٹو کی 9 ویں برسی سے قبل پاکستان آجائیں گے کیوں کہ اب سابق صدر ملک کے سیاسی حالات کو اپنی واپسی کے لیے بہتر تصور کررہے ہیں۔

بعض سیاسی حلقے آصف علی زرداری کی واپسی کی ٹائمنگ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سبکدوشی سے جوڑ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی میں موجود ایک ذریعے نے ڈان کو بتایا کہ ’ڈیڑھ سال قبل ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت تقریر کے بعد آصف زرداری نے دبئی میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی کیوں کہ مبینہ طور پر انہیں واضح پیغام دیا جاچکا تھا، اب چونکہ ماحول بہتر ہوچکا ہے اور آصف زرداری نے وطن واپسی کا اعلان کردیا‘۔

سابق صدر 2015 کے وسط میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کرنے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے 'جلد وطن واپسی' کا عندیہ دیدیا

سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ ’آرمی چیف ہر تین سال میں آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن سیاسی قیادت کو یہاں رہنا ہے، ہم ملک کو زیادہ بہتر جانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ملکی معاملات کس طرح چلانے ہیں، اگر آپ نے یہ سلسلہ بند نہیں کیا تو میں قیام پاکستان سے اب تک کے جنرلز کی فہرست لے کر سامنے آؤں گا جن پر الزامات لگائے گئے‘۔

آصف زرداری کی دبئی روانگی کے بات یہ باتیں ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ شائد وہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے تک واپس نہیں آئیں گے۔

تاہم پیپلز پارٹی اس بات سے اتفاق نہیں کرتی اور اسے مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دیتی ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ’اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ آصف زرداری کی وطن واپسی کا جنرل راحیل شریف کی سبکدوشی سے کوئی لینا دینا ہے تو وہ غلط ہے کیوں کہ انہوں نے راحیل شریف کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی‘۔

ان کا میزد کہنا تھا کہ ’اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ آصف زرداری نے فوج کے خلاف کچھ کہا تھا تو یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ بطور ادارہ فوج کی پالیسی کمانڈ میں تبدیلی کے ساتھ نہیں بدلتی‘۔

سابق صدر کی واپسی کی ٹائمنگ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’آصف زرداری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ جب چاہیں گے پاکستان آجائیں گے، ان پر کوئی پابندی نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: زرداری کی سیاسی حریفوں اور اسٹیبلشمنٹ پر شدید تنقید

پیپلز پارٹی وطن واپسی پر آصف زرداری کا پرتپاک استقبال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سابق صدر 27 دسمبر سے قبل پاکستان آسکتے ہیں تاکہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما سندھ حکومت کے معاملات پر مشاورت کے لیے دبئی جاتے رہے ہیں تاہم آصف زرداری کی غیر موجودگی میں ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری ملک میں سرگرم ہیں۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اب زرداری بلاول کا کمبینیشن پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر مستحکم کرے گا۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما قاضی احمد سعید نے ڈان کو بتایا کہ سابق صدر زرداری بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کارکنوں کے ساتھ ہوں گے اور ان کی واپسی موجودہ صورتحال میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرے گی۔

یہ خبر 29 نومبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی