The Dawn News - Pakistan - Sindh

’لائن آف کنٹرول کی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی‘
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آرمی نے پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے ہونے والی گفتگو میں کیا۔

آرمی چیف نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کی بہتری کے لیے میڈیا کو اس کردار کو جاری رکھنا چاہیئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا اپنے کردار کو اسی جوش اور جذبے سے جاری رکھے گا۔

لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے جنرل راحیل شریف کی جانب سے ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہنے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، قمر جاوید باجوہ نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ پاک فوج کے حوصلے بلند رکھنے میں بھی اپنا کردارادا کرتا رہے۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی قیادت سنبھالی ہے۔

راولپنڈی کے آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جہاں جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی ’کمانڈ اسٹک‘ جنرل قمر باجوہ کے سپرد کی اور یوں جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16 ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب پر ہوگئے جس کے بعد جاوید باجوہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

جنرل قمر باجوہ

لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے، یہ وہی عہدہ ہے جو آرمی چیف بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس تھا۔

قمر جاوید باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔

جنرل قمر باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

نئے مقرر کیے گئے فوجی سربراہ کو کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے، بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی۔

انہوں نے 10 ویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی بطور جی ایس او خدمات انجام دی ہیں۔

کشمیر اور شمالی علاقوں میں تعیناتی کا وسیع تجربہ رکھنے کے باوجود کہا جاتا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ دہشت گردی کو پاکستان کے لیے ہندوستان سے بھی بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں انڈین آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے ساتھ بطور بریگیڈ کمانڈر کام کرچکے ہیں جو وہاں ڈویژن کمانڈر تھے۔

وہ ماضی میں انفینٹری اسکول کوئٹہ میں کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں اور ان کے ساتھی کہتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں اور وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔

ان کے ماتحت کام کرنے والے ایک افسر کے مطابق وہ انتہائی پیشہ ور افسر ہیں،ساتھ ہی بہت نرم دل بھی ہیں جبکہ ان کو غیر سیاسی اور انتہائی غیر جانبدار سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے 16 بلوچ رجمنٹ میں 24 اکتوبر 1980 کو کمیشن حاصل کیا، یہ وہی رجمنٹ ہے جہاں سے ماضی میں تین آرمی چیف آئے ہیں اور ان میں جنرل یحیٰ خان، جنرل اسلم بیگ اور جنرل کیانی شامل ہیں۔