The Dawn News - Pakistan

فضائی حادثوں کی تحقیقات کیسے کی جاتی ہیں؟
کراچی: سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ (ایس آئی بی) کے سابق سربراہ خواجہ عبد المجید کے مطابق 7 دسمبر کو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے اے ٹی آر 42 کے حادثے کی بنیادی وجوہات تو چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی مگر ایک جامع تحقیقاتی رپورٹ آنے میں 6 ماہ سے ایک سال کا دورانیہ درکار ہوتا ہے۔

ایس آئی بی کے سابق چیف کے مطابق ماضی میں اس طرح کی کئی تحقیقات سیفٹی بورڈ کے حوالے کی گئیں، ایسے حادثات کی تحقیقات کے لیے متاثرہ جہاز کے 2 ٹکڑے یعنی کاک پٹ وائس ریکارڈ (سی وی آر) اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر(ایف ڈی آر) کافی مدد گار ثابت ہوتے ہیں، ان کو بلیک باکس بھی کہا جاتا ہے، جنھیں طیارے کی محفوظ ترین جگہ پر رکھا جاتا ہے۔

خواجہ عبدالمجید کے مطابق سی وی آر میں طیارے کی تمام گفتگو جب کہ ایف ڈی آر میں طیارے کے تمام آلات کے کام کرنے کی تفصیل موجود ہوتی ہے، عام طور پر ایئر لائن کمپنیاں ان دونوں آلات کو پڑھنے اور ڈی کوڈنگ کی سہولت فراہم کرتی ہیں، تاہم حادثے کی صورت میں بلیک باکس کو نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے، اس لیے ایئرلائن کمپنیاں ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے میں احتیاط سے کام لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے کا بایاں انجن فیل ہوگیا تھا، ابتدائی رپورٹ

سیفٹی بورڈ کے سابق چیئرمین کے مطابق حادثے کے بعد بلیک باکس کو جہاز بنانے والی کمپنی کے پاس بھیجا جاتا ہے، حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والا اے ٹی آر جہاز فرانس کا تھا، اس لیے بلیک باکس کو اے ٹی آر کی لیبارٹری میں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اگر پاکستانی ساختہ ہوتا ہے تو بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کے وقت سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے نمائندے بھی لیبارٹری میں موجود ہوتے ہیں۔

خواجہ عبدالمجید نے مزید کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ابتدائی رپورٹ ایک ہفتے میں ہی آجاتی ہے، جس میں حادثے کا سبب بیان کرتے ہوئے خراب موسم کی صورتحال، فنی خرابی، انسانی غلطی یا پھر دیگر وجوہات کا تعین کردیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق

ایس آئی بی کے سابق سربراہ نے بتایا کہ سیفٹی بورڈ عام طور پر ابتدائی رپورٹ ایک ماہ میں تیار کرلیتا ہے اور رپورٹ میں پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، ہلاک ہونے والے شہریوں، جہاز بنانے اور جہاز کے آلات بنانے والے اداروں سے حاصل شدہ معلومات شامل کی جاتی ہیں۔

خواجہ عبدالمجید کے مطابق سی اے اے اور عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے اصولوں کے مطابق جہاز حادثے کی رپورٹ 6 ماہ سے ایک سال کے اندر مکمل ہونی چاہیے۔

ان کے مطابق اس وقت سیفٹی بورڈ کوئی تحقیقات نہیں کر رہا، اس لیے سیفٹی بورڈ کو پی کے 661 کی تحقیقات میں اتنا وقت نہیں لینا چاہیے۔

سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے سابق سربراہ نے کہا کہ حادثے کی جامع رپورٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرکے آئندہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

یہ خبر 9 دسمبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی