The Dawn News - Pakistan - Punjab

میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر
راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مقرر کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاک فوج میں نئی تقرریاں کی گئی ہیں جس کے تحت سوات میں ایک ڈویژن کی کمانڈ کرنے والے میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق میجر جنرل غفور آرٹیلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔

وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کا کمانڈنٹ جب کہ میجر جنرل سید عدنان کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جے او سی) لاہور مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 7 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

مزید کہا گیا کہ میجر جنرل فدا ملک کو پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاجسٹک جب کہ میجر جنرل ظفراللہ خان کو جنرل آفیسر کمانڈنگ پنوعاقل تعینات کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پرسونل سروسز اینڈ پرووسٹ مارشل (پی ایس اینڈ پی ایم) جب کہ میجر ظفر اقبال کو جنرل آفیس کمانڈنگ آرمر ڈویژن گجرانوالہ میں تعینات کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر تھے، جن کو ترقی دے کر جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی تبدیلی کے ساتھ پاک فوج میں دیگر عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

کور کمانڈر کراچی نوید مختار کو ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا تھا جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔