The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد جانے والے پی آئی اے طیارے کی سکھر میں لینڈنگ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو سکھر میں لینڈ کرنا پڑا تاکہ وہاں موجود مسافروں کو لے کر وہ دوبارہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوسکے۔

عام طور پر سکھر سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے استعمال کیے جاتے ہیں تاہم رواں ہفتے کے آغاز میں ایئرلائن نے اپنے تمام اے ٹی آر طیاروں کو جانچ پڑتال کے لیے گراؤنڈ کردیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’چونکہ اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہیں لہٰذا پی آئی اے نے یہ منصوبہ بنایا کہ سکھر کے مسافروں کی سہولت کے لیے پرواز کو وہاں لینڈ کرایا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی آر انجنوں کی جانچ ہمارے دائرہ کار میں نہیں:سی اے اے

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پی کے 368 کی سکھر میں لینڈںگ پہلے سے طے شدہ تھی اور تمام باضابطہ طور پر مسافروں کو ان کے فون نمبرز پر مطلع کردیا گیا تھا جو انہوں نے ٹکٹ بک کراتے ہوئے فراہم کیے تھے‘۔

سکھر میں رکنے کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد 2 بجکر 31 منٹ پر پہنچی حالانکہ شیڈول کے مطابق اسے 12 بجکر 55 منٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شیک ڈاؤن ٹیسٹ کے فیصلے کے بعد پی آئی اے نے اپنے تمام 10 اے ٹی آر طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد جاں بحق

اس سے ایک روز قبل ملتان سے کراچی آنے والی اے ٹی آر 42 طیارے کو پائلٹ نے ٹیک آف کے بعد اتار لیا تھا ، اس طیارے میں 48 افراد سوار تھے اور اسے انجن میں کچھ خرابی کی وجہ سے اتار لیا گیا تھا۔

قبل ازیں 7 دسمبر میں چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارے حویلیاں کے قریب پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں معروف نعت خواں اور مذہبی اسکالر جنید جمشید کے ساتھ 47 دیگر مسافر بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد پی آئی اے شدید دباؤ کا شکار ہے اور اس کے طیاروں کی فٹنس اور حفاظتی اصولوں کی پاسداری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔