The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی آئی اے کے سی ای او کو باہر جانے سے روک دیا گیا
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)برنڈ ہلڈن برانڈ کو تحقیقات مکمل ہونے اور دیگراہم کاموں کی وجہ سے ملک میں رہنے کا کہا گیا ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او نے کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں اپنے خاندان کے ساتھ  جرمنی میں گزارنے کا منصوبہ تیار رکھا تھا۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے ڈان کو بتایا کہ بورڈ کی میٹنگ اور ضروری آپریشنل معاملات کی وجہ سے سی ای او کی چھٹیوں کو  2 سے 3 دن کے لیے روکا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کار پی آئی اے کی ایئر بس اے 300 کو کرائے پر دینے اور مالٹا میں ایک فلم کی ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تفتیش کار ایک جہاز کو 50 ہزار یورو میں فروخت کرنے والے معاملے کو بھی دیکھ رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے خلاف فلم: پاکستانی طیارے کے استعمال کی تردید

خیال رہےکہ متنازع فلم 1976 میں فلسطین کی مقبول تنظیم لبریشن آف فلسطین کی جانب سے فرانس کے طیارے کو ہائی جیک بنائے جانے والے معاملے پر بنائی جا رہی ہے، اس واقعے میں اسرائیلی ڈیفنس آرمی (آئی ڈی اے) نے آپریشن کے ذریعے 250 مسافروں کو آزاد کرایا تھا۔

طیارہ تل ابیب سے پیرس کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن طیارے کو بحیرہ روم پر پرواز کرتے ہوئے ہائی جیک کیا گیا، بعد ازاں اس کا رخ لیبیا کے شہر بن غازی کی جانب موڑ دیا گیا، مگر جہاز میں ایندھن بھرنے کےلیے طیارے کو یوگنڈا کے شہر انٹیبی میں اتارا گیا، جہاں یوگنڈا کے صدر عیدی امین کی اجازت سے اسرائیلی کمانڈوز نے ایئرپورٹ پر آپریشن کیا تھا۔

پی آئی اے کے طیارے کو متنازع فلم کے لیے کرائے پر دیئے جانے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کرائے پر دیئے گئے پی آئی اے کے طیارے کے عملے کو مالٹا میں اتارا گیا تھا۔

تفتیش کار پی آئی اے کے ایک طیارے کو جرمنی کے ادارے کو 50 ہزار یورو میں فروخت کرنے والے معاملے کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ خبر 23 دسمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی