The Dawn News - World - India

بھارت کی دوسری ’اسکورپین کلاس‘ آبدوز لانچ
بھارت نے فرانسیسی ڈیزائن کے تحت تیار کردہ اپنی دوسری اسکورپین کلاس آبدوز لانچ کردی۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ممبئی میں اس آبدوز کی رونمائی کی گئی جس کا نام آئی این ایس کھاندیری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل اور الیکٹرک پاور سے چلنے والی یہ سب میرین مختلف آپریشنز میں استعمال کی جاسکتی ہے جس میں اینٹی سرفیس وارفیئر، اینٹی سب میرین وارفیئر، خفیہ معلومات کا حصول، بارودی سرنگیں بچھانا اور اور جاسوسی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت جوہری آبدوزوں کی تیاری میں مصروف‘

یہ آبدوز زیر آب اور پانی کی سطح سے گائیڈڈ ہتھیاروں، ٹورپیڈوز، ٹیوب لانچڈ اینٹی شپ میزائلز کے ذریعے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس طرح کی آبدوزیں خفیہ کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہیں ہر طرح کے حالات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے قبل اس آبدوز کی آزمائشی جانچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ممبئی کے مازاگون ڈاک میں فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے 6 اسکورپین کلاس سب میرین کی تیاری کا 3 ارب ڈالر کا پروجیکٹ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش

اس سے قبل بھارت کے پہلے اسکورپین کلاس سب میرین ’کلواری‘ کو گزشتہ برس ستمبر میں لانچ کیا گیا تھا جو آزمائشی مدت پوری کرکے بھارتی بحریہ میں شامل ہونے کے قریب ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اس پروجیکٹ کے حوالے سے کافی خدشات پیدا ہوگئے تھے جب یہ خبریں منظر عام پر آئی تھی کہ بھارت کے اسکورپین کلاس سب میرین کا حساس ڈیٹا چوری ہوچکا ہے اور اس کی تفصیلات آسٹریلوی اخبارات میں شائع ہوئی تھیں۔

بعد ازاں بھارتی بحریہ نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ آسٹریلوی میڈیا میں جاری کی جانے والی تفصیلات سے ان سب میرین کی آپریشنل استعداد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔