The Dawn News - Tech

سمارٹ پینٹ شخصیت کو پرکشش بھی بنائے،راستہ بھی بتائے
پیرس: جدید ٹیکنالوجی کے اس حیران کن دور میں سمارٹ فونز، سمارٹ ٹی ویز، سمارٹ گاڑیوں، سمارٹ گھروں، سمارٹ دفاتر اور سمارٹ بستروں کے بعد اب پیش ہے دنیا کی پہلی سمارٹ پینٹ جو آپ کی شخصیت کو پرکشش بنانے کے ساتھ آپ کو صحیح راستہ دکھانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

سمارٹ کپڑوں کی مصنوعات تیار کرنے والی فرانس کی معروف کمپنی کی جانب سے ایک ایسی سمارٹ جینز پینٹ فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے، جو آپ کے سمارٹ فون سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کو آپ کی منزل پر پہنچنے کے لیے صحیح رخ کی جانب سفر کرنے کے لے مدد فراہم کرتی ہے۔

اس سمارٹ جینز میں گاڑیوں میں نصب کیے جانے والا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) نصب کیا گیا ہے، جو راستہ بتانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ کسی ایسی جگہ جارہے ہیں جو آپ کے لیے نئی ہے اور آپ کو اس جگہ پہنچنے کا صحیح راستہ نہیں پتہ، آپ کو یہ نہیں پتہ کہ اگلے موڑ سے آپ بائیں جانب مڑیں گے تو صحیح جگہ پہنچیں گے یا دائیں جانب مڑیں گے تو صحیح جگہ پہنچیں گے، ایسے وقت میں یہ سمارٹ پینٹ آپ کو صحیح راستے کی جانب سفر کرنے کے لیے سینسرز کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہے۔

خواتین کے لیے پینٹ کے علاوہ دیگر مصنوعات بھی سمارٹ بنائی گئی ہیں — فوٹو: سپنالی ڈزائن

فرانسیسی کمپنی ’سپنالی ڈزائن‘ کے مطابق سمارٹ جینز کے تمام اطراف میں ایسے جی پی ایس سینسرز لگے ہوئے ہیں جو سمارٹ فون سے کنیکٹ ہوتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جینز میں نصب جدید جی پی ایس سینسر سمارٹ فون کے ذریعے منزل کا صحیح تعین کرکے صارف کو صحیح راستہ اختیار کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اگر صارف چاہے کہ دوران سفر یا مصروفیت کے وقت اسے سمارٹ جینز اہم موبائل پیغام یا ای میل سے متعلق بھی آگاہ کرے تو وہ اس حوالے سے بھی سمارٹ پینٹ سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئرن مین جیسے لباس کی تیاریاں

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سیٹنگ کرنے کے بعد سمارٹ پینٹ صارف کے موبائل یا ای میل کے ذریعے آنے والے اہم پیغام کے وقت بھی وائبریٹ ہوکر صارف کو اس بات سے آگاہ کرتی ہے کہ اسے ایک اہم پیغام موصول ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق سمارٹ پینٹ کے بیلٹ کی جگہ ایک نہ ہٹنے والی ایسی بیٹری نصب ہے جو پینٹ کو ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے کم سے کم 4 سال تک چلے گی، جب کہ پینٹ کو اس سے بھی کم استعمال کرنے سے بیٹری کی زندگی مزید بڑھ جائے گی۔