The Dawn News - World - America Europe

دیوار کی تعمیر: ٹرمپ اور میکسیکو کے صدر میں رابطہ
واشنگٹن: نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اعلان اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی صدر اور میکسیکن صدر اینریکے پینا نیتو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق اس فون کال کا دورانیہ ایک گھنٹے کے قریب تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے ٹرمپ اور میکسیکن صدر کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات متوقع تھی تاہم میکسیکو کے صدر نے جمعرات (26 جنوری) کو اپنا دورہ اچانک منسوخ کردیا۔

دورے کی منسوخی کا اعلان اُس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کا حکم دیتے ہوئے اس کی تعمیر کے لیے میکسیکو سے اخراجات وصول کرنے کی بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر،ٹرمپ نے دستخط کردیئے

امریکی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے اخراجات، میکسیکو کی درآمدات پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرکے   وصول کیے جائیں یا دیگر ممالک، جن کے ساتھ امریکا تجارتی خسارے میں ہے، کی درآمدات پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے۔

تاہم بعد میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس پیشکش کو دیوار کی تعمیر پر آنے والے اخراجات کی وصولی کا ایک ممکنہ آپشن قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور میکسیکو کے درمیان 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوتی ہے اور مہاجرین سے لے کر اہم ماحولیاتی معاملات پر دونوں ممالک میں تعاون ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 جنوری کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کی اجازت دی تھی۔