The Dawn News - Health

مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند غذا
کیا آپ مسلز بنانے کے خواہشمند ہیں ؟ تو گوشت اور انڈوں کی جگہ دالوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنے لگیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میساچوسٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں اور دالوں میں موجود پروٹین مسلز کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دالیں، بیج اور گوبھی وغیرہ کھانا جسم کے مسلز بنانے کے لیے انڈوں اور گوشت جتنی ہی فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران تین ہزار کے لگ بھگ مرد اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین کو علم ہوا کہ 82 فیصد افراد روزانہ تجویز کردہ پروٹین کی مقدار کو جزو بدن بناتی ہے تاہم ان کی خوراک کا بیشتر حصہ جنک فوڈ، دودھ کی مصنوعات، سرخ گوشت، چکن، مچھلی اور دالوں پر مشتمل ہے۔

محققین نے غذائی عادات کے ساتھ مسلز کے حجم، مضبوطی اور ہڈیوں کی کثافت کا بھی جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ زیادہ پروٹین کھاتے ہیں ان کے مسلز زیادہ بڑے اور مضبوط ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 126 گرام پروٹین تک کا استعمال مسلز کو جلد مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تاہم تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف دالوں کا استعمال ہی سرخ گوشت جتنے پروٹین کو جزو بدن بناتا ہے اور یہ لوگوں کے مسلز بنانے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوشت اور انڈوں کی جگہ دالوں اور بیجوں کو دینا زندگی کو طول دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والے پروٹین کی کم مقدار کا استعمال مختلف امراض سے موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔

یہ نئی تحقیق طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔